ایک بہت هی گنہگار شخص حج ادا کرنے گیا وهاں کعبہ کا غلاف پکڑ کر بولا الٰہی اس گھر کی زیارت کو حج کہتے ہیں اور کلمہ حج میں دو حرف ہیں، “ح” سے تیرا حکم اور “ج” سے میرے جرم مراد ہیں۔ تو اپنے حکم سے میرے جرم معاف فرما دے ۔ آواز آئی ! اے میرے بندے تو نے کتنی عمدہ مناجات کی پھر کہو ! وہ دوبارہ نئے انداز سے یوں بولا : اے میرے بخشن ہار! اے غفار! تیری مغفرت کا دریا گنہگاروں کی مغفرت و بخشش کیلئے پرجوش ہے اور تیری رحمت کا خزانہ ہر کسی کیلئے کھلا ہے۔ الٰہی ! اس گھر کی زیارت کو حج کہتے ہیں اور حج دو حرف پر مشتمل ہے ح” اور “ج۔ ح” سے میری حاجت اور ج” سے تیرا جُود و کرم ہے۔ تو اپنے جُود و کرم سے اس مسکین کی حاجت پوری فرما دے.آواز آئی اے میرے بندے تو نے کیا خوب حمد کی، پھر کہو۔ وہ پھر عرض کرنے لگا اے خالق کائنات ! تیری ذات ہر عیب و نقص اور کمزوری سے پاک ہے تو نے اپنی عافیت کا پردہ مسلمانوں پر ڈال رکھا ہے۔ میرے رب اس گھر کی زیارت کو حج کہتے ہیں حج کے دو حرف ہیں ح” اور “ج ح” سے اگر میری حلاوت ایمانی اور ج” سے تیرا جلال مراد ہے تو تو اپنے جلال کی برکت سے اس ناتواں ضعیف بندے کے ایمان کی حلاوت کو شیطان سے محفوظ رکھناآواز آئی “اے میرے مخلص ترین عاشق و صادق بندے ! تو نے میرے حکم میرے جودو کرم اور میرے جلال کے توسل سے جو کچھ طلب کیا ہے تجھے عطا فرمایا ہمارا تو کام ہی مانگنے والے کا دامن بھر دینا ہے ، مگر بات تو یہ ہے کوئی مانگے تو سہی، کسی کو مانگنے کا سلیقہ تو آتا ہو۔ ﺍﮮ الله هم جیسے گنہگاروں کو بهی مانگے کا سلیقه اور توفیق عطا فرما!۔
Durood Sharif is message of love Spread the fragrance of love as much as possible Make your life beautiful and the life of the hereafter fragrant. Durood Sharif reciting is sign of Love with Holy Prophet and also sign of EMAN. درود شریف ﷲ عزوجل اور اس کے رسول ﷺ کی رضا حاصل کرنے کا آسان ذریعہ ہے، درود شریف ایک ایسا عمل ہے جسے اللہ عزوجل اور اس کے فرشتے بھی انجام دے رہے ہیں اور اللہ نے قرآن پاک میں اس کا واضع حکم فرمایا ہے.
Followers
Tuesday, September 7, 2021
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
بزرگوں کی مدد کرنا
عنوان: بزرگوں کی مدد کرنا ایک دن کا ذکر ہے کہ ایک خوبصورت گاؤں "نورپور" میں ایک چھوٹا سا بچہ رہتا تھا جس کا نام علی تھا۔ علی بہ...
-
درودابراہیمی ایک شام، گھر کی روشنیوں کے درمیان والد اپنےدو بچوں، احمد اور فاطمہ کے ساتھ قالین پر بیٹھے تھے۔ نمازِ مغرب کے بعد انہوں نے ب...
-
عنوان: بزرگوں کی مدد کرنا ایک دن کا ذکر ہے کہ ایک خوبصورت گاؤں "نورپور" میں ایک چھوٹا سا بچہ رہتا تھا جس کا نام علی تھا۔ علی بہ...

No comments:
Post a Comment