درود شریف کے روحانی انوار
💚اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِہٖ وَسَـــِلّمُ💚❤️
درودشریف کے بے شمار روحانی انوارات، ثمرات اور اثرات ہیں. یہ دل کی صفائی و پاکی کے لۓ بہت مجرب ہے.درودشریف پڑھنے سے روح خوشبو دار، دل نورانی، دماغ ٹھنڈا اور وجود پاکیزہ ہو جاتا ہے. جو شخص اللہ تعالی سے دوستی(حصول ولایت) کا خواہش مند ہو تو اسے چاہۓ کہ بہت کثرت سے درودشریف پڑھے، انشاء اللہ اس پر اسرارالہی کھل جائیں گے، اشیاء اور کائنات کی وہ نورانی حقیقت جو ظاہری آنکھوں سے پوشیدہ ہے وہ کھل کر سامنے آ جائے گی اور اسے اللہ تعالی کی نورانی تجلیات کا جلوہ نظر آنے لگے گا، لہذا یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ درودشریف کے ایک ایک حرف میں نور کے سمندر سمائے ہوئے ہیں. درودشریف کی کثرت کی وجہ سے باطنی انوارات حاصل ہوتے ہیں.عالم بالا کا روحانی مشاہدہ ہوتا ہے، روحانی منازل طے ہوتی چلی جاتی ہیں اور درودشریف پڑھنے والا بہت جلد منزل مقصود پر پہنچ جاتا ہے. حضرت جلال الدین سیوطی رح فرماتے ہیں کہ اللہ تعالی تک پہنچنے والے راستوں میں سے قریب ترین راستہ درودشریف ہے درودشریف کے بغیر اللہ تعالی تک پہنچنا ناممکن ہے۔۔
💚اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِہٖ وَسَـــِلّمُ💚❤️

No comments:
Post a Comment